اڈپی میں ندی کا پانی ٹینکروں کے ذریعہ گھر گھر پہنچانے کی کوشش جاری

اڈپی 20/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  اڈپی میں پانی کی قلت کے مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔ انتظامیہ اور بلدیہ کی مشترکہ کوششوں کے باوجود بہت سے علاقوں میں پانی نہیں پہنچ رہا تھا۔ اب ندی کا پانی بذریعہ ٹینکر پہنچانے کی کوشش کی جاری ہیں۔ سورنا ندی سے کل بھی بڑی مقدار میں موٹر کے ذریعہ پانی کھینچا گیا اور اسے ٹینکروں کے ذریعہ گھر گھر پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ مانی اور بھنڈاری بیٹا علاقوں میں بڑی مقدار میں ندی کا پانی نکالا گیا۔ بلدیہ پائپ لائن کے ذریعہ بھی پانی فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ بیجے ڈیم میں اب پانی کی سطح 1.80میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...