اڈپی میں موسلادھار بارش کے امکانات ، اگلے پانچ دنوں کے لیے ایلو الرٹ جاری

اُڈپی 3 جون2024 : ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) اور کرناٹک اسٹیٹ نیچرل ڈیزاسٹر منیجمنٹ سینٹر، بنگلورو نے اُڈپی ضلع کے لیے 3 جون سے 8 جون تک ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

ریاست کے ساحلی علاقے میں اگلے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کے پیش نظر، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے عوام کے لیے درج ذیل احتیاطی تدابیر جاری کی ہیں۔

ضلع اور تعلقہ کے افسران، نامزد نوڈل افسران، اور مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کمیٹیوں کو لازمی طور پر کسی بھی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔

عوام کو دریاؤں، پانی بھرے علاقوں اور سمندر میں جانے سے گریز کرنا چاہیے اور گرج چمک کے دوران محفوظ مقامات پر رہنا چاہیے۔

بچوں اور عوام کو بجلی کے کھمبوں، عمارتوں اور درختوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے صدر اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر کے ودیا کماری نے بتایا کہ عوام ہنگامی خدمات کے لیے ٹول فری نمبر 1077 اور 2574802-0820 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

Share this post

Loading...