مریض کی جان بچانے کے لیے ایمولنس کو لگانے پڑے دھکے ، پولیس اور عوام نے دیا ساتھ

اڈپی 05؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) بیچ سڑک میں ایمبولنس اچانک رک جانے کی وجہ سے ایک مریض کی جان خطرہ میں پڑگئی جس کو دیکھتے ہوئے ٹرافک پولیس اور عوام نے مل کر ایمبولنس کو دھکادیا۔کل شام قریب سوا پانچ بجے ایک سیرئیس مریض کو بذریعہ 108ایمبولنس کے اچارکڈ اسپتال سے منیپال اسپتال منتقل کیا جارہا تھا۔ اس دوران ایمولنس کا انجن اچانک خراب ہوگیا اور ڈرائیور کی جانب سے بڑی کوششوں کے بعد بھی اسٹارٹ نہیں ہوسکا۔ صوتحال کو دیکھتے ہوئے ڈرائیور نے مدد کے لیے آواز لگائی ، ساتھ ہی مریض کے ساتھ موجود اس کے رشتہ داروں نے بھی لوگوں سے مدد مانگی ۔ان کی آواز پر لیبک کہتے ہوئے دو ٹرافک پولیس اہلکار آگے بڑھے اور ایمبولنس کو دھکادینے لگے۔ اس کو دیکھتے ہوئے لوگوں کی ایک تعداد بھی ایمبولنس کو دھکا لگانے کے لیے آگے بڑھی جس کے بعد ایمبولنس کا انجن اسٹارٹ ہوگیا۔آخر کار وقت پر مریض منیپال اسپتال پہنچا۔ بتایا جارہا ہے کہ کچھ روز قبل بھی یہی ایمبولنس اجرکڈ ضلع اسپتال کے قریب کھڑی کی گئی تھی او راس وقت بھی اس کے انجن میں اسی طرح کی گڑبڑی پیدا ہوگئی تھی۔

Share this post

Loading...