اڈپی میں آج منعقد ہورہا ہے عظیم الشان یونیٹی مارچ اور ہم آہنگی کنونشن ، بھٹکل سے سواریوں کا کیا گیا ہے انتظام

Udupi, unity march Udupi, sahabalve convention Udupi

بھٹکل 14: مئی 2022(فکرو خبر نیوز) ملک کے موجودہ حالات خصوصاً ادھر کچھ مدت سے ریاست کرناٹک میں نفرت کی فضا پھیلائی جارہی ہے ، کچھ مسائل کو جان بوجھ کر سامنے لاکر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے ، نفرت کی اس فضا کے درمیان ملک کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان ہم آہنگی سے اس نفرت کا خاتمہ ممکن ہے۔ سیکولر ازم پر یقین رکھنے والوں کو ایک جگہ جمع کرکے اس نفرت کے خلاف آواز اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔
ان ہی حالات کو دیکھتے ہوئے آج اڈپی میں یونیٹی مارچ اور ہم آہنگی کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے علماء، دانشوران اور لیڈران شریک ہورہے ہیں، ریاست بھر سے اس پروگرام میں بیس ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ یونیٹی 
مارچ آج دوپہر 2 بجے ہٹوٹما چوک ،اجرکڈ اڈپی سے نکلے گا اور شام 4 بجے مشن کمپاونڈ نامی گراؤنڈ پر ہم آہنگی پروگرام منعقد ہوگا۔ 
مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق اس پروگرام میں شرکت کے لئے اپیل کرتے ہوئے سواریوں کا نظم بھی کیا گیا ہے۔ آج صبح 11 بجے وائی ایم ایس اے گراؤنڈ سے سواریاں روانہ ہوں گی۔ 
واضح رہے کہ کل شہر کی جمعہ مساجد میں بھی اس پروگرام میں شرکت کی درخواست کی گئی تھی۔

Share this post

Loading...