اڈپی :  ماہی گیر کشتی ڈوبنے سے اسی لاکھ روپئے مالیت کا نقصان، کشی پر سوار افراد محفوظ

اڈپی 26/ اگست 2020(فکروخبر نیوز) مچھلی کے شکار سے واپسی کے دوران ایک کشتی ڈوبنے سے لاکھوں روپئے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے البتہ اس پر سوار جملہ افراد محفوظ ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق باہو بلی نامی کشتی ملپے بندرگاہ سے مچھلی شکار کے لئے نکلی تھی اور واپسی کے دوران ملپے سے دو نوٹیکل میل پانی میں ڈوب گئی۔ حادثہ کے وقت کشتی پر سات افراد سوار تھے جو محفوظ ہیں۔ 
    مذکورہ کشتی گریش سورنا کی ملکیت میں آتی ہے۔ حادثہ میں جملہ اسی لاکھ مالیت کے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

Share this post

Loading...