منگلور لوک آیوکتہ ڈی ایس ویدا مورتھی اور اُڈپی لوک آیوکتہ ڈی وائی ایس پی اُمیش شیتھ اور موہن کوٹھاری نے کنداپور تعلقہ کے بیجاڈی روڈ پر واقع نارائن کے بنگلے پر کل صبح اچانک دھاوا بولا۔چھاپے کے دوران لوک آیکتہ افسران نے گھر کی چھان بین کی تو ، سونے کے زیورات، لاکھوں روپئے کی نقد رقم ، مختلف جگہوں پر خریدی گئی اراضی کے دستاویزات، ملکیت والی دو کشتیوں کے کاغذات، دریافت کرلیا۔ لوک آیوکتہ پولس کے بیان کے مطابق قریب 1.70کروڑ روپئے مالیت کے زیورات اور نقد رقم ضبط کرلیا گیا ہے ۔ یہ غیرقانونی اس حساب سے ہے کہ اس کی پوری زندگی کے کمائی کے حساب سے جمع کردہ اثاثہ 133فیصد زیادہ ہے۔ جب کہ نارائن کو اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہونے کے لیے ابھی صرف 9ہی دن باقی تھے یعنی 1جنوری 2014کویہ سبکدوش ہونے والے تھے۔
![]()
![]()
Share this post
