اڈپی: پچاس سے زائد کورونا مثبت معاملات والے گاؤں اور دیہاتوں میں پانچ روز تک مکمل لاک ڈاؤن

اڈپی: یکم جون 2021 (فکروخبر نیوز/ ذرائع) ضلع ڈپٹی جی جگدیشا نے اعلان کیا ہے کہ ضلع کے جن گاؤں میں پچاس سے زائد معاملات ہیں ان میں پانچ دنوں تک مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد لوگ ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے ٹوٹ پڑے۔ 
شروا علاقے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہاں بڑی تعداد میں لوگ خریداری کے لیے نکلے۔ اس دوران سڑکوں کے کنارے گاڑیاں معمول سے زیادہ نظر آئیں۔ رپورٹ کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ خریداری کے لیے نکلنے کی وجہ سے بعض دکانوں میں اسٹاک بھی ختم ہوگئے۔ بعض دکانوں کے متعلق بتایا گیا کہ کھولنے کے ایک گھنٹہ کے اندر اندر اکثر اشیاء فروخت ہوچکی تھیں۔ 

 

Share this post

Loading...