کنداپور :ایمبولینس نے نوجوان کو روند کر ہلاک کردیا
کنداپور22اکتوبر (فکروخبرنیوز ) ایک ٹرک سے ٹکراکر بائیک سوار کے زمین پر گرنے کے بعد تیز رفتار ی سے گذر رہی ایمبولینس کے زد میں آنے سے بائیک سوار نوجوان کے ہلاک ہونے کی سنگین واردات پیش آئی ہے ، اطلاع کے مطابق نوجوان کی شناخت چنتامنی (26) مقیم تیریکیرے کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ چنتامنی کنداپور میں مقیم تھا اور وہ مزدوری کیا کرتاتھا، مزدوری ختم کرکے وہ واپس کنداپور لوٹ رہا تھا کہ اچانک ایک ٹرک سے ٹکراگیا اور زمین پر آرہا ،اسی وقت وہاں سے تیزرفتاری سے گذر رہی ایک ایمبولنس کے زد میں آکر وہ سخت زخمی ہوگیا، اسپتال لے جانے کے دوران آخری سانس لی، کنداپور پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔
منگلور : جرائم کی واردا ت میں دن بدن اضافہ : دن دہارے نوجوان پر گولیوں کی بوچھار
منگلور 22اکتوبر (فکروخبرنیوز ) منگلور و مضافاتی علاقوں میں دن بدن جرائم کی ورادتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہاہے ، ہر دن اخباروں کے پنے یہاں کے جرائم کی دنیا کی خبروں سے بھری ہوتی ہے ، ابھی تازہ واردات کے مطابق ایک نوجوان پر دن دہاڑے گولیوں کی بوچھار کرکے سخت زخمی کردئے جانے کی خبر موصول ہوئی ہے ، زخمی نوجوان کی شناخت کارتیک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ، یہ صبح چہل قدمی کرتے ہوئے گنیش محل کے قریب پہنچاتھا کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے اس پر گولیوں کی بوچھا کردی ، ااسے سخت زخمی حالت میں ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ، کوناجے پولس تھانے میں شکایت درج کرلی گئی ہے ۔
Share this post
