اڈپی 29/ مارچ 2020(فکروخبر /ذرائع) کرونا وائرس مرض کے لاحق ہونے کے خوف سے خودکشی کرنے والے شخص کی موت کے تعلق سے تحقیقات کے دوران اس بات کا خلاصہ ہوا ہے کہ اسے کرونا نہیں تھا۔
اڈپی کے محکمہئ ہیلتھ کے مطابق مذکورہ شخص کی پورسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس شخص کو کرونا کی بیماری نہیں تھی اور اس کے علاقہ والوں کو خوفزدہ ہونے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے کہ گوپال کرشنا مڈی والا (56) نے بدھ کی رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی تھی اور اپنے گھر والوں کو چھوڑے ڈیتھ نوٹ میں نصیحت کی تھی کہ وہ اپنی حفاظت کریں۔
Share this post
