بھٹکل14دسمبر 2021 (فکرو خبر نیوز) اڈپی کے قریب پیش آئے سڑک حادثہ میں شہر سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت توفیق ابن صادق مقیم ماسٹر کالونی جامعہ آباد روڈ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق توفیق مچھلی کی گاڑی پر سوار کیرلا سے بھٹکل کی جانب آرہے تھے۔ اس دوران اڈپی کے قریب سنتے کٹے میں لاری تیز رفتاری کے ساتھ ایک پول سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگئے لیکن بعد میں توفیق کی موت واقع ہوگئی۔
لاری پر سوار ایک اور نوجوان زخمی ہوگیا ہے_
بتایا جارہا ہے کہ یہ حادثہ رات دو بجے کے قریب پیش آیا۔
فی الحال میت منیپال اسپتال میں ہے اور کاغذی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے اور جملہ پساندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Share this post
