اڈپی 14؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) اڈپی ضلع سے تعلق رکھنے والے دو افراد کنداپور سے بنگلور جانے کے دوران ہاسن کے قریب چنا رائے پٹنا میں بس الٹ جانے سے موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ مہلوک افراد کی شناخت شیشیر (14) اور مہیش (44) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شیشیر حادثہ ہوتے ہی بس سے گرپڑا اور ٹائر کی زد میں آنے سے ہلاک ہوگیا جبکہ مہیش کے سر کو شدید چوٹیں آنے سے موت واقع ہوگئی۔ بس پر کل تینتیس افراد سوار تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Share this post
