اڈپی کے کاپو ساحل سمندر نے ایک بار پھر تین افراد کی جان لے لی (مزید اہم ترین خبریں )

اطلاعات کے مطابق ایک ہی خاندان کے 18افراد سیاحت کے لئے یہاں آئے تھے اور تیراکی کے غرض سے سمندر میں اُترے تو یہ حادثہ پیش آیا۔ بتایاجارہا ہے کہ پانی میں سخت بہاؤ ہونے کی وجہ سے مقامی افراد نے سختی سے پانی میں اترنے سے منع کیا تھا لیکن سیاحوں نے مقامی افراد کو باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ مقامی پولیس جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے ۔


 

سدّھانت مندر میں لوٹ کھسوٹ کے ملز م کو ملی ضمانت 

سات کروڑ کی مالیت کی قیمتی اشیاء سرقہ کرلی گئی تھیں

موڈبدری 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ضلع سیشن کورٹ نے سدّھانت مندر میں پیش آنے والے لوٹ کھسوٹ کے معاملہ میں ملوث ملزم سنتوش داس کو کل ضمانت دے دی ہے ۔ملحوظ رہے کہ مذکورہ مندر میں 6جولائی کولوٹ کھسوٹ کی واردات پیش آئی تھی جس میں بہت ساری قیمتی مورتیوں کے علاوہ تقریباً سات کروڑ سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء چوری کرلی گئی تھی ۔ سنتوش کی بیوی دیپی اور اس کے خسر ڈگمبر موہنتی کو لوٹ کی واردات کے تین ہفتہ بعد اڑیسہ سے گرفتارکیا گیاتھا ۔ دورانِ تفتیش انہی کے بیان پر پولس نے سنتوش کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا تھا ۔ ملزم سنتوش پر تقریباً 23معاملات درج ہیں جس میں سے 15معاملات پر سنوائی ہوچکی ہے بقیہ دیگر معاملات میں سنوائی جاری ہے۔ 


 

موسلادھار بارش :درخت اکھڑ کر زیرِ زمین:ٹریفک نظام درہم برہم 

منگلور 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) شہر میں موسلا دھار بارش اور ہوا کی وجہ سے منگلور ریلوے اسٹیشن کے قریب موجود ایک درخت اُکھر کر زیرِ زمین ہونے کی وجہ سے اہم شاہراہ پر کئی دیر تک ٹرافک کا نظام درہم برہم رہا اور اس افرتفری میں عام عوام سخت دشواریوں سے گذرے فکروخبر کے مطابق کل شام سے موسلادھار بارش اورتیز ہوائیں چل رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا ۔ مقامی لوگوں کی شکایت پر فاریسٹ افسران نے درخت کو بیچ سڑک سے کنارے کرنے میں مدد کی ۔ تقریباً دو گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد راستہ دوبارہ کھول دیا گیا ۔ 


 

اغوا اور لوٹ مار کی واردات میں مطلوب نوجوان پولیس گرفت میں 

منگلور 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) دو مہینے قبل انجام دی گئی ایک شخص کے اغوائی کے بعد لوٹ کھسوٹ کی واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے ۔ واردات کو انجام دینے کے لیے استعمال میں لائی جانے والی اومنی کار بھی پولیس نے ضبط کرلی ہے ۔ گرفتار نوجوان کی شناخت سنتوش کمار ڈیسلوا (19) مقیم جوسیف نگر ،منگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ مہینے کیرلاکے کوٹیام ضلع سے تعلق رکھنے والا این سجن اپنے پیدل جارہا تھا کہ اس دوران ایک اومنی کار میں سوار اغوا کار اس کو زبردستی سوا ر کرکے لے گئے ۔بشمول سنتوش کار پر سوار پانچ اغواکارسجن کو ایک زیر تعمیر عمارت لے گئے جہاں اس کے پاس موجود لیپ ٹاپ ، سونے کی انگوٹھی اور دیگر قیمتی چیزیں لوٹ لی ۔ اور اے ٹی ایم کارڈ سے 27,000روپئے بھی ڈرا کرلئے۔ واردات کے بعد سجن کی جانب سے پولیس کمشنر کے نام شکایت کئے جانے پراس معاملہ کو پانڈیشور پولیس تھانہ کے حوالے کیا گیا۔ اسی معاملہ کی چھان بین کے دوران پولس نے کل (سنیچر) کواغوارکاروں میں سے ایک سنتوش کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ بتایاجارہاہے کہ سنتوش کو پکڑنے کے دوران ایک بار پولس کو چکمہ دینے میں کامیاب رہا مگر پولس نے پھرتی دکھاتے ہوئے اس کا پیچھا کرکے پکڑنے میں کامیاب ہوئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ اس لوٹ مار کا منصوبہ سنتوش کمار نے بنایا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ سنتوش دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہے ۔ تحقیقات جاری ہیں ۔


 

ندی میں ڈوب کر سترہ سالہ نوجوان ہلاک 

کنداپور 26؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) اپنے دوستوں کے ساتھ ندی میں تیررہے ایک نوجوان کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی واردات کنداپور کے پڈوکونے علاقے میں واقع ہڈاؤ ندی میں کل پیش آئی ہے ۔ مہلوک کی شناخت ویرپا پجاری کے بیٹے اکشے پجاری (17) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جو بنگلور میں ملازمت کیا کرتا تھا۔ ۔ سنیچر کی صبح اکشے پجاری اپنے دیگر تین دوستوں کے ہمراہ ہڈاؤ ندی میں تیراکی کے لیے اترا تھا،دورانِ تیراکی اچانک پانی کے تیز بہاؤ میں آکر وہ ڈوب گیا ۔ملحوظ رہے کہ مہلوک کے والدین نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنے دادا کے یہاں مقیم تھا۔ اکشے دو دن کی چھٹی پر اپنے دادا سے ملنے آیا ہوا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ گنگولی پولیس تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...