اڈپی 04؍جولائی 2024 (فکروخبرنیوز) ساحلی اضلاع میں کل رات سے شروع ہوئی بارش آج شام تک بھی جاری رہی۔ بھاری بارش کی وجہ سے اڈپی انتظامیہ نے کنداپور ، بیندور اور برہماور تعلقوں کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
اعلان کے مطابق آنگن واڑی سمیت پرائمری اسکول ، ہائی اسکول ، پی یو کالج کل بروز جمعہ 5 جولائی کو بند رہیں گے۔
آئی ٹی ، ڈگری کالج ، ڈپلومہ کالج ، انجینئرنگ کالج اور پوسٹ گرائجویٹ کلاسیس معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
Share this post
