اڈپی 07؍فروری 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) بے قابو کار کے سڑک کنارے گھر پر چڑھ جانے سے دو افراد کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ واقعہ ہری ایڈکا علاقہ کے کونڈانی کے قریب یش آیا ہے ۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ہرین شیٹی اور ایک مزدور اس حادثہ میں زخمی ہوگئے ہیں۔ پتو نائک کے گھر کو نقصان بھی پہنچا ہے اور کار بھی الٹ گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کاراڈپی سے کارکلا کی جانب جارہی تھی کہ بے قابو ہونے کی وجہ سے سڑک کنارے ایک گھر پر چڑھ گئی۔
Share this post
