اڈپی سرکاری کالج حجاب مسئلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، اب کرناٹک حکومت نے کمیٹی تشکیل دی

udupi government collage, collage in udupi, hijab , collage hijaab, hijaab in collage,

اُڈپی 27 جنوری 2022 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) اڈپی سرکاری کالج میں چل رہے حجاب کے مسئلے پر کرناٹک حکومت نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ اُڈپی میں خواتین کے گورنمنٹ پری یونیورسٹی کالج کی تمام طالبات کو یکساں اصول پر عمل کریں جب تک کہ کمیٹی اس معاملے پر فیصلہ نہ کرے۔ یاد رہے کہ کلاس روم میں حجاب نہ پہیننے دینے پر چند طالبات نے احتجاج کرتے ہوئے کلاس روم کا بائیکاٹ کیا ہے جس کے بعد یہ مسئلہ کسی نہ کسی حوالے سے سرخیوں میں بنا ہے۔ اس سلسلہ میں کئی تنظیموں اور اداروں نے کالج پرنسپال کے اس فیصلہ کی مخالفت کی ہے اور کہا کہ کالج پرنسپال ہندوستانی آئین میں دئیے گئے حقوق پر عمل درآمد نہیں روک سکتے۔

کرناٹک حکومت نے اب کہا ہے کہ تمام طلباء کو کالج یونیفارم پہننا چاہیے - جب تک کہ اس مسئلے پر ماہر کمیٹی کے ذریعہ بحث نہیں کی جاتی۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے ایک کمیٹی پہلے ہی قائم کر دی گئی ہے۔ کمیٹی سپریم کورٹ اور مختلف ہائی کورٹس میں اس معاملے سے متعلق فیصلوں کا جائزہ لینے کے بعد کسی نتیجے پر پہنچے گی، اس نے مزید کہا کہ حکومت کمیٹی کی رپورٹ پر منحصر معاملہ کو حل کرے گی۔ تاہم کمیٹی کے ارکان اور رپورٹ کی ٹائم لائن ابھی واضح نہیں ہے۔

Share this post

Loading...