اڈوپی 30 اپریل 2020 (فکروخبرنیوز/ذرائع) گذشتہ کئی دنوں سے ضلع میں کوویڈ 19 کے مثبت واقعات سامنے نہ آنے کی وجہ سے وہ گرین زون میں ہے ۔ اطلاعات کے مطابق آج گرین زون علاقوں میں کچھ نرمی برتی گئی جس کے باعث سڑکوں پر لوگوں کی چہل پہل ہے۔صبح ہی سے لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی ضرورتوں کا سامان خریدنے لگی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد جہاں لوگوں میں خوشی ہے وہیں دکاندانوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ دیکھنے میں آرہی ہے۔
دریں اثنا گرین زون میں نرمی کے باعث قصبے کی مختلف سڑکوں پر ٹریفک میں اضافہ ہوا ہے۔ کے ایم مارگ پر گاڑیوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس کے نتیجے میں ٹریفک جام رہا۔ نرمی کے وقت صبح 11 بجے تک تمام دکانوں کو کھلی رکھنے کی اجازت ہے لیکن اس دوران سماجی دوری برقرار رکھنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
Share this post
