کنداپور کے الّور میں چٹانوں کو تراش کر غیر قانونی منتقلی

اڈپی ڈی سی نے کی چھا پہ مار کارروائی 

کنداپور۔03/ اپریل۔2018(فکرو خبر نیوز) کنداپور کے قریب الّور نامی علا قہ میں بڑے بڑے چٹانوں کو تراشتے ہو ئے ان کی منتقلی کی کام جا ری ہے ،جس کو دیکھتے ہوئے اڈپی ڈی سی نے وہاں پہنچ کر ان کو وارننگ دیتے ہو ئے دوبارہ اس عمل کے نہ کر نے کا حکم جا ری کیا ہے ،مو صولہ اطلاعات کے مطابق کنداپور تعلقہ کے ڈیمڈ فاریسٹ کی حدود میں آنے والی جگہ پر غیر قانونی طورپر کچھ چٹانوں کو توڑ پھوڑ کر تے ہو ئے ان کو دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا تھا ،جس کی اطلاع پاکر اڈپی ڈی سی پرینکا میری فرانسیس نے ان کے اس غیر قانو نی عمل پر وارننگ دیتے ہو ئے آئندہ اس کے نہ کر نے کا حکم دیا تھا ،مگر اس کی پرواہ کئے بغیر سرکاری چھٹی کے ایام میں انہوں نے اپنا یہ عمل جا ری رکھا ،جس کی بنا پر آج ڈی سی نے خود اپنے عملہ اور دیگر مقامی لو گوں کے ساتھ وہاں پہنچ کر ان کو تنبیہ کر تے ہو ئے دوبارہ اس عمل کے کر نے پر سختی سے رو کا ہے ۔

Share this post

Loading...