اڈپی 07 ستمبر 2020 (فکروخبر/ ذرائع) کوویڈ۔19 کے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف اڈپی کے ڈپٹی کمشنر جی جگدیش نے سخت کارروائی کی بات کہی ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کوویڈ انفیکشن سے نمٹنے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ افواہوں کو پھیلانے میں ملوث افراد پر وبائی امراض ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر غیر تصدیق شدہ معلومات کے نتیجہ بزرگ علامتی افراد نے بھی اب جانچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجہ میں اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ آئی سی یومیں جگہ نہیں ہے اور پچھلے کچھ دنوں سے وینٹیلیٹروں کی ضرورت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو آئی سی یو بیڈز کی ضرورت پہلے کے مقابلہ میں بڑھ جائے گی۔ انہوں نے جلد جانچ کی اپیل کی تاکہ ایمرجنسی اور نازک معاملات کی تعداد کم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ آیوشمان کارڈ کے تحت ہونے والا علاج بھی دستیاب کرایا گیا ہے۔ نجی اسپتال میں ایوشمان بھارت اسکیم کے تحت مریضوں کے علاج کے لئے ریفرل لیٹر کی ضرورت ہے۔
دکن ہیرالڈ کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
