اڈپی 13 اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) ڈیزل کی قیمتوں میں ہورہی ریکارڈ توڑ اضافہ کی وجہ سے اڈپی سٹی بس مالکان اسوسی ایشن اپنے ٹکٹ میں ایک روپئے کے اضافہ کا اعلان کیا ہے۔منگلورو سٹی بس سرویس میں اضافہ کے بعد اب اڈپی کے بس مالکان کا یہ فیصلہ عوام پر اضافی بوجھ ڈال رہا ہے۔ پہلے ٹکٹ سات روپئے تھا جس اب اضافہ کے بعد آٹھ روپئے کردیا ہے۔ طلباء اور روزانہ سفر کرنے والوں کی ٹکٹ میں رعایت حسب معمول رہے گی ۔ اسوسی ایشن کے مطابق حالیہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے یہ اضافہ کیا گیا ہے۔
Share this post
