اڈپی : بھاسکر شیٹی قتل معاملہ :اہم ملزم راجیشوری کی ضمانت کی عرضی عدالت نے خارج کردی

مذکورہ معاملہ کی تحقیقات کرنے کے بعد سی آئی ڈی نے نومبر میں چارج شیٹ داخل کردی ۔ اس معاملہ میں کئی موڑ سامنے آئے ، ثبوت مٹانے والوں کو عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا لیکن اہم ملزمین میں سے راجیشوری کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر کردہ درخواست ضلعی اور سیشن کورٹ نے آج رد کردی ہے۔بتایا جارہا ہے کہ یہ درخواست ہائی کورٹ میں داخل کی جائے گی۔ سرکاری وکیل نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شوہر کی جانب سے ہراساں نہ کیے جانے کے باوجود اس کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانا اور منصوبہ کے مطابق اس کا قتل کرنا کوئی معمولی گناہ نہیں ہے جس پر اسے آسانی کے ساتھ ضمانت مل سکے۔ اگر وہ ہائی کورٹ سے بھی رجوع ہوگی توو ہاں بھی اسے خالی ہاتھ ہی لوٹنا پڑے گا۔ 

بجرنگ دل کے علاقائی کنوینر کو قتل کی دھمکی دینے پر دو افراد کو پولیس نے کیا گرفتار 

کارکلا 28؍ دسمبر 2016(فکروخبرنیوز) بجرنگ دل کے علاقائی کنوینر کے گھر کی چہاردیوارپھاند کر ہتھیاروں سمیت گھر کے احاطہ میں داخل ہونے والے دو افراد کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے معاملہ درج کرلیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمین کی شناخت عرفان مقیم کمبرا پڈاؤ اور دیپک اچاری مقیم ٹیلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ افراد پیر کی رات انل پربھو (40) مقیم ٹیلور کے گھر کی چہار دیواری پھاند کر ہتھیاروں کے ساتھ داخل ہوئے ۔ جب گھر کے احاطہ میں آپس میں بات چیت کی آوازیں آنے لگیں تو پڑوسی جمع ہوگئے جس کے بعد ملزمین وہاں سے فرار ہوگئے۔ملحوظ رہے کہ انل پربھو بجرنگ دل کے مقامی کنوینر ہیں اور مویشیوں کے نقل وحمل اور اکرما سکرما معاملہ میں وہ اعتراضات کرنے میں آگے آگے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کے بعد دو ملزمین کو حراست میں لیا ہے جس سے اس پورے معاملہ کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے واردات انجام دینے کی کوشش کرنے کے لیے استعمال کی گئی بائک ضبط کرلی ہے۔ 

Share this post

Loading...