تیز رفتار ایمبولنس ڈوائیڈر سے ٹکرانے کے بعد سڑک کی دوسری جانب الٹ گئی ۔ ٹینکر نے ماری ٹکر ، مریض سمیت تین افراد ہلاک

اڈپی 27؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) تیز رفتار ایمبولنس بے قابو ہوکر ڈرائیڈر سے ٹکرانے کے بعد مخالف سمت سے آرہی ٹینکر کے ٹکرانے کے نتیجہ میں مریض سمیت تین افراد کے موقعۂ واردات پر ہلاک ہونے اور دوافراد کے شدید زخمی ہونے کی واردات کوٹا میں سنیچر کی رات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق کاروار سے ایک مریض کو بذریعہ ایمبولنس منگلور منتقل کیا جارہا تھا ۔ اس دوران جب ایمبولنس کوٹا پہنچی تو بے قابو ہوکر ڈرائیڈر سے ٹکراکرسڑک کی دوسری جانب الٹ گئی۔ اسی وقت مخالف سمت سے ہبلی جارہی ایک ٹینکر آرہی تھی جس کی ٹکر سے ایمبولنس پر سوار تین افراد موقعۂ واردات پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت الاس ، اروند ، شائلیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت سادھنا اور اشوک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مہلوکین کو کنداپور سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ کوٹا پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...