اڈپی 30؍ جون 2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) ضلع کے ادیوار علاقہ میں آج صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ستائیس سالہ ہوم گارڈ شدید زخمی ہوگیاہے۔ ہوم گارڈ کی شناخت راکیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو منگلورو کے ملکی پولیس اسٹیشن سے منسلک تھا۔
پولیس نے بتایا کہ راکیش اپنی ڈیوٹی ختم کرنے صبح پانچ بجے اپنی بہن کے گھر کے لیے روانہ ہوگیا ، اس دوران ساڑھے پانچ بجے ان کی کار گیس ٹینکر سے ٹکراگئی جس میں وہ بری طرح زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق اسے ایک نجی اسپتال میں علاج ومعالجہ کے بعد اڈپی ک اجرکاڈو سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
دی ہندو کے ان پٹ کے ساتھ
Share this post
