اڈپی میں منعقد ہونے والے نریندر مودی کے پروگرام کے لیے سازوسامان لے جارہی ٹیمپو الٹ گئی ، تین مزدوروں کی موت

اڈپی 29؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) اڈپی میں مودی کے پروگرام کے لیے پنڈال کا سامان اور دیگر ضروریات لے جارہی ایچھیر ٹیمپو الٹ جانے سے تین مزدوروں کے ہلاک ہونے کی خبر منظر عام پر آئی ہے۔ یہ حادثہ پرڈور کے قریب آج صبح پیش آیا۔ مہلوکین کا تعلق آسام سے ہے لیکن ان کی شناخت ابھی نہیں ہوپائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یکم مئی کو ایم جی ایم کالج گراؤنڈ میں وزیر اعظیم نریندر مودی کی اڈپی آمد پر ایک پر وگرام منعقد ہونے والا ہے جس کے لیے پنڈال کا سامان اور دیگر ضروری سازوسامان کے ساتھ چترا درگا سے یہ ٹیمپو اڈپی آرہی تھی اس دوران ڈرائیور کی لاپراہی کی وجہ سے سڑک کنارے واقع ایک بجلی کھمبے سے جاٹکرائی جس کی وجہ سے الٹ گئی ۔ ٹیمپو پر بارہ مزدور سوار تھے جس میں سے ایک کی موقعۂ واردات پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے دو مزدوروں نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ ہری ایڈکا پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تمام تفصیلات حاصل کرلیں ہیں۔ 

Share this post

Loading...