کل اڈپی میں صدر جمہوریہ کی ہوگی آمد

اڈپی 26؍ دسمبر 2018(فکروخبر نیوز) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند 27دسمبر بروز جمعرات کو اڈپی کے شری کرشنا مٹھ میں حاضری دیں گے ، ان کی آمد کی وجہ سے کل بروز جمعرات اڈپی میں سواریوں میں مختلف راستوں کی جانب سے موڑدیا جائے گا۔ ایس پی لکشمن بی نمبرگی نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاکہ صدر جمہوریہ پجاور مٹھ کے وشویشا تیرتھاسوامی کے اعزاز میں منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ کی آمد کی مناسبت سے تجارتی مراکز بھی بند رہیں گے۔ کار اسٹریٹ اور اس کے اطراف کی دکانیں دوپہر سے شام چار بجے تک بند رہیں گی۔

Share this post

Loading...