متحدہ عرب امارات میں 2019کو ہونے جارہا ہے این پی ایل ٹورنامنٹ کاانعقاد ، 25جنوری کو کھیلا جائے گا فائنل

دبئی 21؍ اکتوبر 2018(فکروخبر نیوز) متحدہ عرب امارات میں جنوری 2019میں نوائط پرائمرلیگ (این پی ایل ) کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے ایڈن گارڈن میدان میں کھیلا جائے گاجس میں بھٹکل اوراس مضافاتی علاقوں میں شرالی ، مرڈیشور اور منکی سے تعلق رکھنے والے امارات میں مقیم کھلاڑی حصہ لیں گے۔ شفاعت شاہ بندری نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹورنامنٹ میں پہلے نام درج کرنے والے چھ ٹیموں کو موقع دیا جائے گا۔ یہ ٹورمامنٹ 4جنوری کو شروع ہوگا اور 25جنوری کو اس کا فائنل کھیلا جائے گا۔ بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی دلچسپی پر اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کے مظاہرے کا موقع ملے گا۔ ہر ٹیم سولہ ممبران پر مشتمل ہوگی جن میں چودہ کو آکشن کے ذریعہ منتخب کیا جائے گا۔

Share this post

Loading...