سورتکل : 06مارچ2019(فکروخبرنیوز) سورتکل کے کرشنا پورا علاقہ کے دو طلباء ٹیوشن کے لئے گھر سے نکلنے کے بعد سے لاپتہ ہو گئے ہیں جس کے بعد سے اہل خانہ کا رو رو کر براحال ہو گیا ہے، دونوں طالب علموں کی شناخت تنویر اور تنویز کی حیثیت سے کر لی گئی ہے ،کہا جارہا ہے کہ دونوں منگل کی شام سے لاپتہ ہیں،
بتایا جا رہا ہے کہ طلباء کا روزانہ معمول تھا کہ وہ صبح اسکول جاتے اس کے بعد شام میں مدرسہ کی تعلیم حاصل کرنے شبینہ مکتب جا یا کرتے تھے اور وہاں سے رات نو بجے اپنے گھر لوٹتے لیکن گزشتہ منگل کے روز دونوں گھر سے تو نکلےلیکن اس کے بعد وہ لوٹ کر گھر واپس نہیں آئے ، دیررات تک گھر واپسی نہ ہونے سے اہل خانہ نے پریشان ہو کر پولس تھانہ میں شکایت درج کرائی ،
ابتدائی تحقیقات کے دوران پولس کوملی اطلاع مطابق دونوں کو آخری مرتبہ ریلوے اسٹیشن پر دیکھا گیا تھا لیکن وہاں سے وہ کہاں چلے گئے اس سلسلہ میں کوئی جانکاری نہیں مل پائی ہے پولس دونوں کی تلاش کے لئے اپنی کوششیں کر رہی ہے جب کہ اہل خانہ نے عوام سے بچوں کی تلاش میں تعاون کی اپیل کی ہے
سورتکل پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے
Share this post
