کنداپور 22؍ فروری 2019(فکروخبر نیوز) بی جے پی کے حامیوں کی جانب سے ٹویٹر پر گو بیگ شوبھا کے نام سے ایک ٹرینڈ چلایا جارہاہے جس میں پارٹی کے حامیوں نے اڈپی اور چکمنگلور سے موجودہ ممبر پارلیمنٹ شوبھا کرندلاجے کو دوبارہ ٹکٹ دینے پر ان کے مخالفت کیے جانے کی بات کہی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق قریب ڈیڑھ ہزار سے زائد افراد نے صرف دو گھنٹوں میں اس مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے اپنے خیالات کا اظہارکیا۔ ان کا کہنا ہے کہ آخری مرتبہ ہم نے مودی لہر کی وجہ سے شوبھا کرندلاجے کو ووٹ دیا تھا۔ انہوں نے الزام عائدکیا ہے کہ شوبھا اپنے پارلیمانی حلقہ میں نہیں آتی ہے اور نہ لوگوں کی خبر رکھتی ہے۔ ہم اپنا کام مقامی لیڈران سے کراتے ہیں لیکن انہیں کوئی فکر نہیں ہے۔ انہو ں نے یہاں تک کہا کہ ہم نے پانچ اس حال میں گذارے کہ گویا ہمارے حلقہ میں کوئی ممبر پارلیمنٹ ہی نہیں تھا۔
ٹویٹر پر یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب بی جے پی پارٹی کے حامیوں کویہ بات معلوم ہوئی کہ لوک سبھا انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کے سلسلہ میں غوروخوض کے لیے بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ بنگلورو آنے والے ہیں۔
Share this post
