کرناٹک کے رائچور میں شرپسندوں نے ٹیپو سلطان کے مجسمے کی توہین کی ، حالات کشیدہ

رائچور 31 جنوری 2024 (آئی این ایس) کرناٹک کے رائچور ضلع میں واقع سریور قصبہ میں بدھ کو میسور کے سابق حکمران ٹیپو سلطان کے مجسمے کی توہین کے بعد کشیدگی پائی جارہی ہے۔

بدھ کی صبح کچھ شرپسندوں نے ٹیپو سلطان کے مجسمے کو چپلوں سے ہار پہنایا اور لوگوں کو صبح اس کا علم ہوا جس سے بڑے پیمانے پر غصہ بھڑک اُٹھا۔

بڑی تعداد میں لوگ اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کھلے عام نکل آئے ہیں اور ٹیپو سرکل پر احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے احتجاجی مقام پر ٹائر جلا کر سڑک کو بھی بلاک کر دیا اور خاطیوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

موقع پر پہنچی پولیس خاطیوں کا سراغ حاصل کرنے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر رہی ہے۔

واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

Share this post

Loading...