کرناٹک : ٹمکورو میں خطرناک سڑک حادثہ ، 9 افراد ہلاک ، 13 زخمی

بنگلورو 25 اگست 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) ریاست کے ٹمکور میں جمعرات 25 اگست کو علی الصبح ایک سڑک حادثے میں کم از کم نو لوگوں کی موت ہو گئی اور تقریباً 13 لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹمکورو کے کالمبیلا کے قریب ایک ٹمپو ایک لاری سے ٹکرا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق مرنے والے بنگلورو جا رہے تھے اور رائچور ضلع کے مختلف مقامات سے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔

پی ٹی آئی کے مطاب، متاثرین جس ٹیمپو ٹریکس (ایک ملٹی یوٹیلیٹی گاڑی) میں سفر کر رہے تھے، تقریباً 24 مسافروں سے بھرا ہوا تھا، اور مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل تھے۔ وزیر داخلہ آراگا جانیندرا، جو تماکورو ضلع کے وزیر انچارج بھی ہیں نے کہا کہ انہوں نے ضلع کے ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے بات کی ہے اور انہیں ہدایات دی ہیں کہ زخمیوں کی مناسب دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے توماکورو حادثے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرنے والوں کے لواحقین کے لیے PMNRF (وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ) سے 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ زخمیوں کو 50 ہزار روپے دیے جائیں گے

ہندوستان کی صدر دروپدی مرمو نے اس حادثے میں ہونے والی اموات پر تعزیت کرتے ہوئے ٹویٹر پر لکھا، "ٹماکورو، کرناٹک میں ایک سڑک حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ 

ٹی این ایم کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...