الجامعۃ المنورۃالطاہرۃ للبنات ٹمکور کا مولانا محمد الیاس ندوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا افتتاح

 

 

 

ٹمکور 28؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز/نامہ نگار ) جامعہ سیدنا انس بن مالک وعلی پبلک اسکول کے زیر نگرانی الجامعۃ المنورۃالطاہرۃ للبنات ٹمکورکا افتتاح کل بعد نمازِ عصر بانی وجنرل سکریٹری مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل وعلی پبلک اسکول بھٹکل مولانا محمد الیاس ندوی کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس موقع منعقدہ ایک عوامی جلسہ میں مولانا موصوف نے جامع خطاب کرتے ہوئے نئی نسل کو ایمان پر باقی رکھنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کی سراہنا بھی کی۔ مولانا نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو ایمان پر باقی رکھنے کے لیے جتنی زیادہ کوششیں کی جائیں اتنا ہی ہمیں فائدہ ہوگا۔ ایک دور تھا جب دین خود بخود ہمارے نو نہالوں کی زندگیوں میں داخل ہوا کرتا تھا لیکن آج کے اس دور میں مسلمان کانام ہونے کے باوجود بہت بڑی تعداد فکری ارتداد کا شکار ہورہی ہیں اور ہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہورہاہے۔ اسکولوں کے نام پر ہمارے بچوں کو دین سے کیا جارہاہے، لہذا اب نئی نسل کے ایمان کی بقا کے لیے ایسے ایک نہیں ہزاروں او ر لاکھوں اسکولوں کی ضرورت ہے جو ہماری نسل کو ایمان پر باقی رکھنے کے لیے کوششیں کریں۔ مولانا نے مزید کہا کہ ہمارے بچے تعلیم کے نام پر دین سے اس طرح دور ہورہے ہیں او رہمیں اس کا احساس بھی نہیں ہورہا ہے۔مولانا نے کہا کہ باطل پورے آب وتاب کے ساتھ اب میدان میں آچکا ہے اور یہ وقت ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر خاموش بیٹھنے کا نہیں ہے بلکہ ہمیں بھی میدانِ عمل میں کود جانا ہے اور ہمارے ایمان کی بقا کے لیے کوششیں کرنی ہے۔ اس زمانہ میں ہماری تھوڑی سی کوششوں سے اللہ تعالیٰ اہمارے ایمان کی بقا کے فیصلہ کریں گے۔ اسٹیج پر اسکول کے دیگر ذمہ داروں کے ساتھ مولانا احمد ندوی ، مولانا عبداللہ شریح کوبٹے ندوی ، مولانا حزقیل احمد ندوی ، مولانا سیان ندوی ، اور عرفات وغیرہ موجود تھے۔

Share this post

Loading...