ٹمکور : بی جے پی کارکن کا نامعلوم شرپسندوں نے کیا قتل

لوگوں کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کا کسی سے لین دین کا مسئلہ بھی نہیں تھا اور نہ کسی سے دشمنی تھی۔ جمعہ کی صبح واردات کے منظر عام پر آنے کے بعد ہوناولی پولیس تھانہ کے اہلکار جائے واردات پر پہنچے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ڈاگ اسکواڈ عملہ اور فنگرپرنٹس ماہرین کی خصوصی ٹیم بھی جائے واردات پر پہنچی اور تحقیقات میں اپنا تعاون دیا ہے۔ ڈپٹی سپرنڈنٹ آف پولیس اور سرکل انسپکٹر رمیش نے بھی جائے واردات کا معائنہ کیا۔سابق ایم ایل اے بی سی ناگیش نے واردات کے منظر عام پر آنے کے ایک دن بعد بھی ملزمین کو حراست میں نہ لیے جائے اور کوئی ثبوت نہ ملنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ پولیس کی لاپرواہی کی وجہ سے لاء اینڈ آرڈر کو سخت نقصان پہنچ رہا ہے اور اسی کی وجہ سے حالات قابو سے باہر ہورہے ہیں۔ 


نوجوان کو نابالغ لڑکی کے اغوا کے الزام میں کیاگیا گرفتار 

کاسرگوڈ 13؍ نومبر (فکروخبرنیوز) ایک نوجوان کو سات سالہ لڑکی کے اغوا کے الزام میں گرفتار کیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزم کی شناخت ایم کے محی الدین (33) مقیم چیرکلا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جسے کل عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ بیڈی کڑاپولیس تھانہ میں درج شدہ معاملہ کے مطابق اسکول سے واپسی کے دوران مذکورہ شخص نے لڑکا کار میں اغواکرلیا تھاجس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم میں حراست میں لیا گیا۔ ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ 

Share this post

Loading...