انہوں نے بتایا کہ صدر امریکہ کے پیرس معاملت کے بارے میں حالیہ بیان سے یہ پیام ملتا ہے کہ عالمی برادری متحد نہیں ہے اور ایک ملک صرف اپنے ہی ماحول کے بارے میں فکر ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئے کہ امریکہ نے کن حالات میں اس طرح کا بیان دیا ہے۔ عوام بالخصوص ہندوستان اور عالمی برادری کے لئے امریکہ کا یہ اقدام حیرت انگیز تھا۔ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اس معاملے پر نظرثانی کرے گا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے یکم جون کو پیرس معاملت سے امریکی دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ ہندوستان نے ایسے معاہدہ کے سلسلے میں اپنا حصہ ادا کیا جو کئی بلین ڈالرس غیرملکی امداد حاصل کرنے سے تعلق رکھتا ہے۔ وزیر اُمور خارجہ سشما سوراج نے کل ٹرمپ کے تبصرہ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان نے پیرس معاملت پر کسی ملک کے دباؤ یا دولت کی لالچ میں دستخط نہیں کئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ دستخط کسی لالچ یا کسی کے خوف سے نہیں کئے بلکہ ماحول کے تحفظ کے لئے ہمارے عہد کو پورا کرنے کے مقصد سے ہم نے اس پر دستخط کئے۔
(سیاست)
Share this post
