تریپورہ میں بی جے پی کے ایک ہزار سے زائد کارکنان کانگریس میں ہوئے شامل

یہاں کانگریس بھون میں منعقد ایک سادہ پروگرام میں ہزاروں کی تعداد میں بی جے پی چھوڑ کر آئے کارکنوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ریاستی انچارج بھوپین وورا بھی موجود تھے. ریاستی کانگریس صدر ويرجيت سنہا نے کارکنوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ریاست میں بی جے پی کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے کانگریس میں آنے کے لئے اور بہت سے کارکن انتظار میں ہیں. ان میں ترنمول کانگریس کے بھی کارکن شامل ہیں۔
دوسری طرف صوبائی بی جے پی صدر وپلو کمار دیو نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں واپس گئے لوگ اس امید کے ساتھ بی جے پی میں آئے تھے کہ وہ اپنے ذاتی مفاد کے لئے پارٹی کا استعمال کر سکتے ہیں اور کچھ تو الیکشن لڑنے کا خواب لے کر آئے تھے، لیکن وہ اپنا مقصد پورا نہیں کر پائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ان کے جانے سے بی جے پی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

Share this post

Loading...