سکلیش پور میں چٹان کھسک گئی ، بنگلورو ۔ منگلورو کی ٹرینیں منسوخ ، ہزاروں مسافر پریشان

ہاسن 10 اگست 2024 : ہفتہ کی صبح سکلیش پور اور بلو پیٹ کے درمیان ریلوے ٹریک پر چٹان کھسکنے  سے ٹرین خدمات متأثر ہوئیں ہیں اور کئی اس روٹ پر چلنے والی کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔ جمعہ کی رات روانہ ہونے والی دو ٹرینوں کو ہاسن اور الور ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا۔

ہفتہ کو چھٹیاں منانے کے لیے ان ٹرینوں کے ذریعہ نکلے ہزاروں افراد درمیان راستے میں پھنس گیے ہیں۔

بنگلورو اور منگلورو کے درمیان ریل خدمات جمعہ کی آدھی رات سے منسوخ کر دی گئیں۔ ریلوے کارکن اس وقت پٹریوں سے ملبہ کی بڑی مقدار کو ہٹا رہے ہیں۔ محکمہ ریلوے نے پڑیل اور ہاسن جنکشن کے درمیان خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔ ڈی آر ایم میسور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اعلان کیا کہ سروس جلد ہی دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

بنگلورو کو کنور سے، بنگلورو کو مرڈیشور سے اور ہاسن کو منگلورو سے جوڑنے والے ٹرین روٹس کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ الور- ہاسن روٹ بھی بند ہے۔ مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ٹرینیں چھ اسٹیشنوں پر روک دی گئیں جن میں سکلیش پور، یاداکماری، شری باگیلو اور الور شامل ہیں، ہزاروں مسافروں نے ٹرین میں رات گزاری۔ محکمہ ریلوے نے ہفتہ کی صبح متبادل نقل و حمل کا انتظام کیا۔

Share this post

Loading...