جنوری 31کی رات کوٹے کارو نامی دیہات کے مقیم ایک لڑکی نیانا (نام بدل دکر)21کو سخت بخار ہونے کی وجہ سے یہاں کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اس مریضہ نے الزام لگایا ہے کہ ایم ڈی ایس سالِ دوم کے طالب علم ٹرینی ڈاکٹر نیاز مقیم کاسرگوڈ 8فروری کوچیک اپ کے بہانے اس کے کمرے میں آئے اور لڑکی کے ساتھ موجود اس کے والدین اور نرس کو یہ کہہ کر کمرے سے باہر کردیا کہ اس کو چیک اپ کرنا ہے اور پھر اس دوران قابلِ اعتراض جگہوں پر لمس کیا۔ اس لڑکی کی جانب سے یہ الزام سن کر اہلِ خانہ مشتعل ہوگئے اور پھر کچھ دیرمیں خواتین کے ایک بہت بڑے ہجوم نے اسپتال داخل ہوکر نیاز کو آڑے ہاتھوں لیا اور حملہ کردیا۔ ڈاکٹر پر اس حملے کو دیکھ کر نیاز کی جانب سے الزام کی تردید کئے جانے پر ڈاکٹروں کی ٹیم نے بھی آج پر زور احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حملہ آور خواتین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے اس بات پر سخت تنقید کی ہے کہ ڈاکٹرو ں کو آزادی کے ساتھ کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔آج صبح ایناپویا اسپتال کے سامنے ڈاکٹروں کی ٹیم اور میڈیکل طلباء نے جمع ہوکر حملہ آور خواتین کے خلاف خوب احتجاج کیا،اور مطالبہ کیا کہ فوری اس معاملے کی چھان بین کی جائے اور سچ کو سامنے لایا جائے۔کاؤنٹر کیس درج کرنے کے بعدپولس تفتیش کررہی ہے اور الزام لگانے والی لڑکی کو میڈیکل جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
![]()
![]()
Share this post
