ٹرین تاخیر سے پہنچنے سے نیٹ کے امتحان میں سینکڑوں طلباء شرکت نہیں کرسکے،پرکاش چاؤڈیکر نے دوبارہ موقع فراہم دینے کا کیا اعلان

بنگلورو 07/ مئی 2019(فکروخبر نیوز)  ٹرین کے دیر سے پہنچنے کی وجہ سے سینکڑوں طلباء وطالبات کے نیٹ کے امتحان میں حاضری نہ دینے کی وجہ سے پریشان طلباء وطالبات کے لیے راحت مل گئی ہے۔ ایچ آر ڈی وزیر پرکاش چاؤڈیکر نے کل پیر کو اعلان کیا ہے کہ کرناٹک کے نیٹ کے امتحان دینے والے طلباء وطالبات کو دوبارہ امتحان دینے کا موقع دیا جائے گا۔ ہمپی ایکسپریس تقریباً سات گھنٹے تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے سینکڑوں طلباء وطالبات امتحانی مراکز نہیں پہنچ سکی۔  پرکاش چاؤڈیکر نے ٹویٹ کرکے اعلان جاری کیا کہ وہ طلباء جو ٹرین کی تاخیر کی وجہ سے نیٹ امتحان میں حاضر نہیں ہوسکے انہیں دوبارہ موقع دیا جارہا ہے۔ ہمپی ایکسپریس جو ہبلی سے میسور کے درمیان دوڑتی ہے گنٹاکل کولورو میں کام جاری رہنے کی وجہ سے وہ دوسرے راستہ کے لیے موڑ دی گئی جس کی وجہ سے سے ٹرین بجائے صبح سات بجے پہنچنے کے دوپہر تین بجے میسور پہنچی۔ ٹرین میں شمالی کرناٹکا خصوصاً ہبلی، بلاری، ہوسپیٹ اور آس پاس کے علاقہ کے طلباء سوار تھے۔ 

Share this post

Loading...