منگلورو اور بنگلور و کے درمیان ٹرین سرویس بحال ہونے کے لیے مزید ایک ہفتہ لگے گا

منگلورو 19/ اگست 2019(فکروخبر نیوز)  گذشتہ کئی دنوں سے منگلور اور بنگلور کے درمیان ٹرین سرویس متأثرہے، ہنگامی طور پر کام جاری رہنے کے باوجود کام ابھی تکمیل کو نہیں پہنچا ہے۔ خبروں کے مطابق اب سرویس بحال ہونے کے لیے مزید ایک ہفتہ درکار ہے۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے آٹھ اگست کو سپرامنیا، سکلیشپور، ہاسن اور دیگر علاقوں میں چٹانیں کھسکنے کے واقعات پیش آئے تھے،اسی طرح کئی جگہوں پر پٹریاں بھی اکھڑ گئیں تھیں جس کے بعد ٹرین سرویس بند کردی گئی تھی۔ اب اس کو بحال کرنے کا م جاری ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ سرویس بحال کرنے کے لیے کام جاری رہنے کے دوران موسلاھار بارش کی وجہ سے کام میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں اور مقررہ مدت سے ٹرین سرویس بحال نہیں ہوسکی۔ 
 

Share this post

Loading...