مینگلورو13؍ دسمبر2023(فکروخبرنیوز) ہاسن جنکشن پر ری موڈلنگ کا کام شروع ہونے سے بنگلورو اور منگلورو روٹ کے علاوہ دیگر روٹس کے درمیان دوڑنے والی کئی ٹرینیں منسوخ کردی گئیں ہیں۔
انٹرلاکنگ اپ گریڈیشن کے بعد نیل منگلا ، ارسیکیرے ، میسورو اور منگلورو کے چاروں طرف ٹرین دوڑانے کے لیے سہولت ہوگی۔
مندرجہ ذیل ٹرینیں ہاسن میں کام کی وجہ سے ان تاریخوں میں منسوخ کردی گئیں۔
1۔ بینگلورو- کنّور - بینگلورو پنچ گنگا ایکسپریس (رات کی ٹرین) 16 سے 20 دسمبر تک
2۔ بینگلورو- کاروار - بینگلورو پنچ گنگا ایکسپریس (رات کی ٹرین) 16 سے 20 دسمبر تک
3۔ یشونت پور- منگلورو جنکشن گومٹیشورا ایکسپریس (ہفتے میں تین مرتبہ) 14, 17, 19, 21 دسمبر
4۔ یشونت پور - کاروار ایکسپریس (ہفتے میں تین مرتبہ) 13, 15, 20, 22 دسمبر
5۔ یشونت پور - منگلورو جنکشن ہفتہ واری ایکسپریس 16 دسمبر
6۔ منگلورو جنکن - یشونت پور ہفتہ واری ایکسپریس 17 دسمبر
ساؤتھ ویسٹرن ریلوے کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس عرصے میں ساحلی کرناٹکا کو بینگلورو سے جوڑنے والی ایک ہی متبادل سہولت کے طور پر بینگلورو وشویشوریا ٹرمینل سے مرڈیشور تک چلنے والی ٹرین نمبر 16585/16586 دستیاب رہے گی۔ لیکن یہ ٹرین میسورو سے ہوکر نہیں جائے گی۔
Share this post
