ٹریفک قانون کی خلاف ورزی ، وزیر اعلی کے ڈرائیور نے ابھی تک جرمانہ ادا نہیں کیا

بنگلورو:29جون2019(فکروخبر/ذرائع)چارماہ قبل ریاست کرناٹک کے وزیراعلی ایچ ڈی کمارا سوامی کی گاڑی نے ٹریفک قانون کی خلاف ورزی کی تھی جس پر پولیس نے ان کے خلاف جرمانہ عائد کیا تھا جو ابھی تک ادا نہیں کیا گیا۔

وزیر اعلی کی گاڑی کے ڈرائیور نے10 فروری کو بنگلورو کے سدا شیونگرعلاقہ میں فون پر بات کرتے ہوئے گاڑی چلائی تھی، یہ منظر سی سی ٹیوی میں قید ہوگیا جس کی بنیاد پر پولیس نے جرمانہ عائد کیا تھا۔

عام طور پرسات دونوں کے اندر جرمانہ کی رقم ادا کرنی ہوتی ہے، نہیں ادا کرنے کی صورت میں دو ہفتوں کے بعد پھر ایک بار نوٹس بھیجی جاتی ہے۔پولیس کے مطابق عدم کی ادائگی کی صورت میں قانونی کاروائی کی جائے گی۔

Share this post

Loading...