ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس تین ماہ کے لیے ہوسکتا ہے رد

منگلورو 16/ مئی 2019(فکروخبرنیوز)  بڑھتے سڑک حادثات اور ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کو دیکھتے ہوئے جنوبی کنیرا پولیس ایسے افراد کے خلاف سخت قدم اٹھانے جارہی ہے۔ سپریم کورٹ کے روڈ سیفٹی کمیٹی کے اشارہ پر اب ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا لائسنس تین ماہ کے لیے رد کیا جاسکتا ہے۔ یہ اقدام موٹر وہائکل ایکٹ 1988سیکشن 19اور سینٹر موٹر وہائکل رولس 1989سیکشن 21کے آدھار پر کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں ایک رپورٹ مقامی ٹرانسپورٹ آفس میں جمع کی گئی ہے تاکہ ٹرافک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس کورد کو لازمی کیا جائے۔ 
اس کے ساتھ ساتھ حد سے زیادہ رفتار کی تیزی، دی گئی اجازت سے زیادہ سامان کی نقل وحمل، نشہ میں ڈرائیونگ کرنے، موبائل فون پر بات کرتے ہوئے ڈرائیونگ کرنے اور لال بتی سگنل جمپ کرنے والوں پر یہ قانون نافذ ہوسکتا ہے۔ 

Share this post

Loading...