بنگلورو 21؍جنوری2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہلی میں کسانوں کی منعقدہ ریلی کی حمایت میں چامراج نگر اور میسورو کے کسان اپنے اپنے ٹریکٹروں پرنکل چکے ہیں۔ سابق لیڈر اور کرناٹکا اسٹیٹ شگر کین گروورس کے صدر شانتا کمار نے چامراج نگر سے پہنچنے والے کسانوں کا استقبال کیا۔
اطلاعات کے مطابق سینکڑوں کی تعداد میں کسانوں نے دہلی کا رخ کیا ہے جن کا مقصد یہ ہے کہ کسان مخالف بل کو واپس لینے کے مطالبہ کے ساتھ بیٹھے کسانوں کا ساتھ دینا ہے اور یومِ جمہوریہ کو منعقدہ ریلی میں شامل ہونا ہے۔
شانتا کمار نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے ساتھ پچاس کلو چاول ، ترکاری ، دوائیاں اور دیگر ضروریاتِ زندگی اپنے ساتھ لیے ہوئے ہیں۔
Share this post
