اترکنڑا ضلع انتظامیہ نے جوئڈا اور ڈانڈیلی کے ٹورزم آپریٹرس کو جاری کیں یہ ہدایات

کاروار06؍فروری2021(فکروخبرنیوز) ریور رافٹنگ کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے اتراکنڑا ضلعی انتظامیہ نے آپرٹریس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے قواعد پر عمل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ 
ٹورزم آفسر نے ڈانڈیلی کے گنیش گڈی علاقہ کے آپریٹرس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریور رافٹنگ کے دوران لائف جیکٹس لازمی طورپر پہنیں۔ 
جوئڈا تعلقہ کے مقامی انتظامیہ کو اس بات کا حکم جاری کیا ہے کہ وہ ٹورزم آپریٹرس کے قانونی کاغذات اور اجازت نامہ جمع کریں۔ سرکاری ایجنسیوں سے مربوط سو کے قریب ٹورزم یونٹ کو بند کیا گیا ہے جبکہ ضلع میں تین سو کے قریب ٹورزم یونٹ غیر قانونی ہیں۔ 

ذرائع: نیو انڈین ایکسپریس کے ان پٹ کے ساتھ

Share this post

Loading...