جب سیپیاں چنتے چنتے یہ سمندر میں چلے گئے تو اچانک ایک طوفانی موج کی زد میں آنے سے تینوں ڈوبنے لگے۔ ساحل پر کنارے موجود شخص نے جب ان کو ڈوبتے ہوئے دیکھا تو فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے بچانے کی کوشش کی لیکن ستیش اورناراین کو بچانے میں کامیاب رہا لیکن اچویتھا ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے ہریش نامی شخص نے ان کو بچانے کے بعد مقامی شخص عبدالحمید نے اپنے کشتی کی مدد سے ستیش اور ناراین کو ساحل پر لانے میں تعاون کیا۔ الال پولیس نے موقعۂ واردات پر پہنچ کر معاملہ درج کرلیا ہے۔
تالاب میں خاتون ڈوب کر ہلاک
موڈبدری04؍ جولائی (فکروخبرنیوز) حادثاتی طور پر تالاب میں گرکر پچیس سالہ لڑکی کے ہلاک ہونے کی واردات موڈبدری میں پیش آئی ہے۔ مہلوک کی شناخت مینڈونکا (25) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ لڑکی گائے کو چرانے کے بعد واپس گھر لے جارہی تھی اس دوران وہ بے قابو ہوگئی اور مخالف سمت کی جانب دوڑنے لگی۔ مینڈونکا نے گائے کو دوبارہ قابو میں کرنے کی کوشش کی لیکن گائے مخالف سمت ہی کی طرف بھاگنے لگی جس کے نتیجہ میں توازن کھوبیٹھی اور قریب میں واقع ایک تالاب میں ڈوب کر ہلاک ہوگئیں۔موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
Share this post
