منگلورو 24/ اکتوبر 2019(فکروخبر نیوز) ریاست میں جاری موسلادھار بارش تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ محکمہئ موسمیات نے اگلے 48گھنٹوں میں خصوصاً ساحلی پٹی میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے او ربتایا کہ یہ طوفان”کیار“ کا اثر ہے۔ گذشتہ پانچ روز سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے جس نے آج شدت اختیار کی اور ہوا کے زوروں کے ساتھ موسلادھار بارش اری ہے۔ طوفان بحیرہئ عرب کے شمال کی طرف چل رہا ہے جو سائیکلون کیار میں تبدیل ہوگا۔ اگلے 24گھنٹوں میں تیز ہوا کے ساتھ طوفان شدت اختیار کرے گا۔ خیال کیا جارہا ہے کہ منگلورو سے کاروار یعنی ساحلی پٹی میں اس کا اثر زیادہ نظر آئے گا، اسی طرح مہاراشٹرا کے کوکن اور گوا میں بھی اس کے اثرات نظر آئیں گے۔
بھٹکل میں گذشتہ چار روز سے لگاتار بارش ہورہی ہے۔ آج صبح ہی سے طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے چلتے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ ہیسکام کے عملہ نے فون پر ہمیں بتایا کہ بعض علاقوں میں درخت گرنے سے بجلی کا نظام معطل ہے جس کو بحال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔
مرڈیشور سمندر میں آج زبردست طغیانی کی وجہ سے باکڑوں اور ساحل پر لگی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ لہریں سیدھے دکانوں سے ٹکراگئی جس سے دکانیں پوری طرح تیرنے لگی۔ مجبوراً دکانداروں کو وہاں سے اپنی دکانیں منتقل کرنی پڑی۔
Share this post
