منگلورو 29 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع) سورتکل ٹول گیٹ پر ایک شادی شدہ جوڑے کے ساتھ بدسلوکی اور حملہ کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ یہ واقعہ 27 نومبر کو پیش آیا۔
گرفتار شخص کی شناخت تادامبیل کے رہنے والے یوگیش (23) کے طور پر ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اپنے فور وہیلر میں اُڈپی سے منگلورو جا رہی تھی۔ جب وہ سورتکل ٹول گیٹ پر پہنچے تو جوڑے نے سروس روڈ پر جانے کی کوشش کی۔ اس کو دیکھتے ہوئے ٹول گیٹ کے عملے نے ان کا راستہ روکا اور اس کے بعد جھگڑا ہوا۔
ٹول گیٹ کے عملے نے جوڑے کے ساتھ بدسلوکی کی اور کار کی کھڑکی سے ٹکر ماری۔ مزید اس نے جوڑے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔
خاتون نے سورتکل پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ دفعہ 506، 504، 341 اور 354 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
یوگیش کو اتوار 28 نومبر کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
Share this post
