ڈی سی کی غیر موجودگی کی وجہ سے ضلع اڈپی کے تحصیلدار اور تعلقہ مجسٹریٹ جائے واقعہ پر پہنچے اور احتجاجیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیجماڑی اور ساستان ٹول پلازہ میں KA-20 نمبر پلیٹ والی گاڑیوں سے ٹول وصولی 25فروری تک کے لیے روک دی جائے جس کے بعد ایک خصوصی میٹنگ میں اس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ تعلقہ مجسٹریٹ کی یقین دہانی کے بعد احتجاجیوں نے اپنا احتجاج ختم کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچنے کے لیے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا۔
تیز رفتار بائک نے ایک عمر رسیدہ شخص کی جان لے لی
اڈپی 13؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) تیز رفتار بائک ایک عمر رسیدہ شخص کو ٹکرانے کی وجہ سے عمر رسیدہ شخص کے ہلاک ہونے کی واردات ضلع کے پڈوبدری نامی علاقہ میں پیش آئی ہے۔ مہلوک شخص کی شناخت وٹال آر پجاری (60) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو بیٹو سے کالن گینے پیٹے نامی علاقہ کی طرف جارہا تھا۔ سخت زخمی حالت میں مذکورہ شخص کو کستوربا اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پڈوبدری پولیس نے معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
ایس ایس ایل سی امتحان کے سوالیہ پرچے لیک کرنے کے الزام میں خاتون پولیس حراست میں
ہاسن 13؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) ایس ایس ایل سی امتحانات کے سوالیہ پرچے لیک کرنے کے الزام میں ارکلگڈ پولیس کی جانب سے ایک خاتون کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ یہ اس طرح کی حرکتیں وہ گذشتہ دو سال سے کررہی ہیں ، اس سے قبل اس نے ایس ایس ایل سی امتحان میں اپنی بیٹے کی مدد کے لیے سوالیہ پرچے لیک کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بلاک ایجوکیشن افسر ( بی ای او ) کی جانب سے پولیس تھانہ میں شکایت درج کرانے کے بعدمذکورہ سرکاری جونےئر کالج کی ملازمہ کو پولیس نے سنیچر کے روز حراست میں لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایس ایس ایل سی کے پریپریٹی کے امتحانات جنوری میں ہوئے تھے ، امتحانات کے دوران خبر ملی کہ کوئی سوالیہ پرچوں کی فوٹو کاپی بناکر بیچ رہی ہے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ شیوا ترما نے مبینہ طور پر وائس پرنسپال سرینواس کے دفتر سے سوالیہ پرچے حاصل کیے اور پیسوں کے لیے اس کو عام کرنے لگی۔ دوسری جانب پولیس نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ مذکورہ عورت کے اس معاملہ میں ملوث ہونے کے کوئی ثبوت نہیں ہے۔
کوکین فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار
بنگلور 13؍ فروری2017(فکروخبرنیوز) سی سی بی پولیس کی جانب سے کوکین فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ ملزمان کی شناخت ایرنیسٹ یو گھا (38) مقیم گھنا اور فیرناڈ اوباہ (36) مقیم نائجیریا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق مذکورہ افراد تجارت کے ویزا پرہندوستان آئے ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ مذکورہ افراد ایک گرام کوکین کے لیے پانچ سے دس ہزار روپئے لوگوں سے وصول کیا کرتے تھے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔
ایم سی سی نے سڑک کے کنارے لگی دکانوں کو خالی کرایا
منگلور 13؍ فروری 2017(فکروخبرنیوز) اسٹیٹ بنک سرکل اور راؤ سرکل کے قریب لگی چھوٹی دکانیں آج ایم سی سی افسران کی جانب سے خالی کرائے جانے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ بڑھتی دکانوں کے پیشِ نظر ایم سی سی افسران نے اس بات کا فیصلہ کیا کہ کسی طرح ان دکانوں کو خالی کرایا جائے اور اس کے لیے آج کے دن کا انتخاب کیا گیا لیکن اس خبر کے ملتے ہی کثیر تعداد میں دکان مالک غائب رہے اور اپنی دکانیں پہلے ہی دوسری جگہ منتقل کیں۔بتایا جارہا ہے کہ کارروائی کے دوران جو بھی چیز سامنے آتی اسے جے سی بی کی مدد سے ہٹایا گیا ۔ ملحوظ رہے کہ اس سے قبل بھی ایم سی سی کی جانب سے اس طرح کارروائی کی جاچکی ہیں لیکن گذرتے دنوں کے ساتھ دوبارہ لوگ اپنی دکانیں لگاکراپنی روزی روٹی کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
Share this post
