کاپو17؍ فروری 2021(فکروخبرنیوز) ٹول ناکوں پر فاسٹ ٹیگ ضروری قرار دئیے جانے اور نہ ہونے کی صورت میں دوہرا ٹول وصول کیے جانے کے خلاف مختلف ٹول ناکوں کے قریبی علاقہ کے مکینوں نے اپنا احتجاج درج کرالیا ہے۔ آج ناگریکا سمیتی کے بینر تلے ہیجماڑی، پڈوبدری اور ملکی کے لوگوں نے مقامی سواریوں کے لیے ٹول فری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ احتجاجوں کا کہنا ہے کہ 16 فروری سے ٹول ناکوں پر فاسٹ ٹیگ لازمی قرار دیئے جانے کے بعد مقامی سواریوں کو اس سے علیحدہ نہیں کیا گیا ہے۔
سابق ایم ایل اے ونئے کمار سوراکے نے بھی اس احتجاج میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل قمامی لوگوں کو ٹول سے مستثنیٰ کیا گیا تھا، مقامی لوگوں نے اہم شاہراہ کی تعمیر کے لیے اپنے اراضی دیئے ہیں اور اب انہیں ہی ٹول دینا پڑرہا ہے۔
احتجاجیوں نے نھائی افسران کو ایک یادداشت بھی پیش کی ہے۔ اس موقع پر ناگریکا سمیتی صدر شیکھر ہیجماڑی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
