سماجی خدمت کو انجام دینے کے لئے ایک انو کھے راستہ کو اختیار کر نے والے ابو بکر صادق جو پتور کے تعلقہ کے مندور علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں مندور سے جو لوگ 500 اور 1000 کے نوٹ تبدیلی اور اکاونٹ میں بھرتی کے لئے پتور شہر کے بینک جا نا چا ہتے ہیں وہ اس کے رکشہ پر مفت سوار ہو کر بینک کا رخ کر سکتے ہیں ،عوام کی پریشانی اور مشکلات کو دیکھتے ہو ئے صادق نے ایسے لو گوں کے لئے تین دن تک فری سروس کا اعلان کیا ہے ،میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے صادق نے کہا کہ اپنے علاقہ سے جو لوگ بینک جانا چاہتے ہوں ان کی پریشانی میں کچھ سہارا بنتے ہو ئے ان کو مفت میں بینک تک رسائی کی خدمت انجام دوں ،اور اس نے اپنے رکشہ کے سامنے مودی جی کی تصویر والا ایک بڑا بینر بھی چسپاں کیا ہے ،تاکہ لوگوں کو اس کا علم ہو جائے ،اور لوگ اس سے فائدہ اٹھائے۔
ردی کی اشیاء فروخت کی جانے والی دکان جل کر خاکستر:شرپسندوں کے تعلق سے شکوک
مینگلور۔16؍ نومبر ۔(فکرو خبر نیوز)15؍ نومبر منگل کے روز الال کے قریب تھوکوٹوکے علاقہ میں مو جود ردی اشیاء کے فروخت کی جانے والی ایک دکان کے تباہ وبرباد ہو نے کی خبر منظر عام پرآئی ہے ،بتا یا جاتا ہے کہ ٹھوکوٹو کی ایک دکان جس میں ردی اشیاء اور کباڑی چیزیں فروخت کی جاتی ہیں وہاں پر منگل کے روز دیر گئے رات اچانک دکان میںآتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ،جس سے آناً فاناًپوری دکان جل کر خاکستر ہو گئی ،مقامی لو گوں کو جب اس کا علم ہو اتو انھوں نے فائیر بریگیڈ کے عملہ کو فورا اطلاع دی ،اس سے قبل کہ فائیر بریگیڈ کا عملہ پہنچ کر معاملہ کو قابو میں کر تا ،آگ نے دکان میں موجود اشیاء کو بھوسے اور راکھ میں تبدیل کر دیا تھا ،لیکن خوش قسمتی کی بات تھی کہ دکان کے مالک نے ایک دن قبل دکان کی تمام اشیاء کو فروخت کر دیا تھا ،جس کی وجہ سے دکان میں بہت کم چیزیں تھیں جو آگ کے حوالے ہو گئی ،کہا گیا ہے کہ دکان غیر قانونی طور پر بغیر کسی طرح کے پرمیشن کے چلائی جارہی تھی ،اوراس دکان کو بجلی کا کنکشن بھی نہ تھا کہ جس سے شارٹ سرکٹ ہو نے کاامکان ہو،ان تمام وجو ہات کی بنا پر لو گوں کا ماننا ہے کہ یہ واقعہ از خود پیش نہیں آیا ،بل کہ کر ایا گیا ہے ،چند شر پسند لو گوں کے بارے میں یہ شک ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس میں ان کا رول شامل ہے ،لیکن یقین سے کہنا مشکل ہے،واضح رہے کہ فائیر بریگڈ کے عملہ نے فوری طور دوسری جگہ سے آگ کے پھیلاؤ کو ختم کیا ،الال پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر معائنہ کر کے کیس کو درج کر لیا ہے ۔
Share this post
