ٹمکور 27؍ جنوری 2019(فکروخبر نیوز) انڈین آرمی میں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ایم صادق کو کل یومِ جمہوریہ کے موقع پر بہاردی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اکتوبر میں تین دہشت گردوں سے مقابلہ کے دوران اپنی بہادری کا مظاہرہ کیا تھا۔ ایم صادق ہاؤس کالونی ٹمکور کا مقیم ہے اور وہ 2004میں انڈین آرمی میں جوائن ہوا تھا۔ وہ کشمیر کلگام نیشنل ریفائل 1بیٹالین میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ صادق اماسندرا تعلقہ میں تاروویکارو کا مقیم ہے ، اس کے والد کا نام سلیم ہے ، ماں سراج النساء کے نام سے پہنچانی جاتی ہے۔دس سال قبل یہ ٹمکور میں انہوں نے اقامت اختیار کرلی تھی۔
Share this post
