کرناٹک :  حضرت ٹیپو سلطان ؒ کے متعلق مواد کو نصابی کتابوں سے ہٹانے کی سازش؟

بیلگاوی  18/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز)  ملک میں کئی اہم مسائل زیر بحث لاکر مسلمانوں کو ہر طرح سے پریشان کیا جارہا ہے۔ کرناٹک میں اب نصابی کتابوں سے مسلمانوں کی تاریخ کو مسخ کرنے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہے۔ بی جے پی ایم ایل اپاچو رنجن کی جانب سے حکومت سے یہ درخواست کی تھی کہ نصابی کتابوں میں ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق مواد کو حذف کردیا جائے جس کے بعد ریاستی حکومت کے لیے اس کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی۔ پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن منسٹر ایس سریش کمار کا کہناہے کہ پینل نے اب تک کوئی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ چیف سکریٹری کو بھی اس سلسلہ میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ جب رپورٹ پیش کی جائے گی تب وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا بی ایس ایڈی یوروپا کے سامنے رکھ کر اس پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ 

Share this post

Loading...